ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے سری لنکا کیخلاف فائنل میچ کیلئے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا

دبئی (پی این آئی) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں گرین شرٹس کی سری لنکا سے شکست کے بعد ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے فائنل میچ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز مسلسل کھیل رہے ہیں اس لیے سری لنکا کے خلاف کچھ کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا۔

 

 

فائنل میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اچھی کھیل رہے ہیں، تمام ٹیموں کے مڈل آرڈر سنچریاں نہیں بنا رہے،وہ بیٹنگ پر زیادہ تبصرہ نہیں کریں گے، بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں بس قسمت نہیں چل رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close