فائنل میچ سے پہلے فخر زمان کی جگہ کس کو کھیلانا چاہئے؟ انضمام الحق کا مشورہ

کراچی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ فائنل سے پہلے فخر زمان کی جگہ حیدر علی کو آزمانا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ فائنل سے پہلے ہمارے ان لڑکوں کو آزمانا چاہیے جو بینچ پر بیٹھے ہوئے ہیں، تیسرے نمبر پر فخر زمان کی جگہ پر حیدر علی کو کھلا سکتے ہیں، فخر سے ٹچ نہیں ہو رہا ، وہ مسلسل کھیل رہا ہے۔

 

 

اگر حیدر علی نہیں بھی چلتا تو فائنل میں فخر واپس آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کھلاڑیوں کو آرام دینا پڑتا ہے، اگر کوئی آؤٹ آف فارم ہوتا ہے تو اس کو بھی آرام دے دیتے ہیں، فائنل سے پہلے حسن علی کو بھی آزما لینا چاہیے۔افغان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ اچھا کھیلتے ہیں لیکن افغانستان کو میچ ختم نہیں کرنا آتا، جب تک یہ مختلف ممالک میں بڑی ٹیموں کے ساتھ نہیں کھیلیں گے تب تک ان کو یہ چیز نہیں آئے گی۔خیال رہے کہ افغانستان کے خلاف فتح کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پاکستان ٹیم اتوار کے روز سری لنکا کے خلاف فائنل کھیلے گی تاہم اس سے پہلے جمعہ کو بھی دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close