مظفرآباد (پی این آئی) سمندر پار پاکستانیوں کی نمائندگی کرنے والے معروف بزنس مین کشمیر پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اوورسیز واریئرز کے چیئرمین ذیشان الطاف لوہیا نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ ریاست میں بہترین سرمایہ کاری کا سبب بنے گی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہاں خوشحالی کے سنہری دور کا آغاز ہوگا،کشمیر دنیا کے خوبصورت ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے،یہاں کے لوگ یہاں کی وادیاں انتہائی خوبصورت ہیں،
یہاں صرف انفراسٹرکچر کی کمی ہے تاہم آنے والے وقتوں میں پرائیویٹ پارٹنرشپس کے ذریعے یہاں بہتری آئے گی۔ سیکیورٹی کا نظام سب سے بہتر دیکھا گیا ہے،جس جگہ یہاں رہائش رکھی ہے دروازے بھی بند نہیں رکھتے، یہاں انفراسٹرکچر اچھا ہوگا اور ٹورازم بڑھے گا،کے پی ایل میں اوورسیز واریئرز کے کھلاڑی عمدہ کھیل پیش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ذیشان الطاف لوہیا کا کہنا تھا کہ دونوں میچز میں شائقین کو مایوس نہیں کیا ہمارا مقصد یہاں کے ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے متعارف کروانا ہے،
کشمیری کھلاڑی اپنی عمدہ پرفارمنس کے ذریعے آنے والے وقتوں میں قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونگے، یہاں کے جوانوں میں جو صلاحیت ہے اس کا معترف ہوں،یہاں کا تعلیمی نظام بہت پسند آیا ہے،یہاں نوجوان مرد و خواتین سب ہی تعلیمی صلاحیتوں میں آگے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں