کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، کشمیر پریمیئرکرکٹ لیگ کیلئے نڑول کرکٹ سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مظفرآباد کے دلکش خوبصورت نظاروں والے کرکٹ سٹیڈیم کو چار چاند لگ گئے۔ کشمیر پریمیئرکرکٹ لیگ کیلئے نڑول کرکٹ سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔

پچیں تیار میچ شروع ہونے کا انتظار، سرسبز میدان کے حسین نظاروں نے شائقین کا دل موہ لیا کشمیر کی دنیا بھر میں مقبول ترین کرکٹ لیگ کا آغاز ہونے میں چند دن باقی رہ گئے شائقین کو بے صبری سے انتظار پاکستان بین الاقوامی سطح پر نام روشن کرنیوالے کھلاڑیوں کو مظفرآباد کے میدان میں اپنے سامنے پرفارم کرتے ہوئے دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی بے تابی حدوں کو چھونے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کی سب سے بڑی کشمیر پریمیئر کرکٹ لیگ کا آغاز ہونے میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں ۔شائقین کرکٹ کے اس معرکے کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنے کیلئے پورے سال سے انتظار میں ہیں۔ مظفرآباد کرکٹ سٹیدیم کے اطراف قدرتی حسن کے نظارے اپنی مثال اپ ہیں جنہیں دیکھ کر گزشتہ سال بھی ہزاروں کی تعداد میں کرکٹ شائقین اور سیاحوں نے مظفرآباد کا رخ کیا تھا ۔رواں سال بھی اس بڑے ایونٹ سے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے مظفرآباد کے کرکٹ سٹیدیم میں اس لیگ کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

اس لیگ کے میچ شروع ہونے کا شائقین کرکٹ کو بے صبری سے انتظار ہے آزادکشمیر پاکستان اور دنیا بھر کے 70 ممالک اس کرکٹ لیگ کو براہ راست دیکھ سکیں گے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں کو مظفرآباد خوبصورت میدان میں اپنے سامنے کھیلتے ہوئے دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کو مزید چند روز انتظار کرنا ہوگا کرکٹ سٹیڈیم کی تزین و آرائش نے خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close