راولپنڈی کی سلو پچ پر محمد عامر نے بھی شدید تنقید کر دی، بائولرز کو کیا مشورہ دیا؟

لاہور(پی این آئی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ پر فاسٹ باولر محمد عامر نے تنقید کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ اس پچ پہ تو باؤلر کو گھر چلے جانا چاہیے اور بیٹسمین ایک دوسرے کے ساتھ کھیل لیں۔ ساتھی ہی انہوں نے قہقہہ لگانے والے ایموجیز کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی کینگروز ٹیم کی اپنی پہلی اننگز میں گرین کیپس کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور چوتھے روز کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 7 وکٹ پر 449 رنز بنالئے ہیں اور اسے پاکستانی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 27 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں۔قبل ازیں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 4 وکٹ کے نقصان پر 476 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close