پی ایس ایل 7کا اہم میچ، ملتان سلطان یا لاہور قلندرز۔۔؟ فائنل میں کونسی ٹیم جائیگی، شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)پی ایس ایل 7 میں پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہونے جارہا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کے پلے آف میچز آج سے کھیلے جائیں گے جس کا پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا پلے آف میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

اس میچ میں جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا مقابلہ کل ہونے والی ایلیمنٹری ون کی کامیاب ٹیم سے ہوگا۔ایلیمنٹری ٹو میں کامیاب ہونے والی ٹیم پھر فائنل میں پلے آف کی کامیاب ٹیم سے ٹکرائے گی۔واضح رہے کہ ایلیمینٹری ون میں پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جو کل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے جس میں میچ ریفری اور امپائر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close