وزیراعظم عمران خان کیخلاف الٹی گنتی شروع، عمران خان اب تنہا ہوچکے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کی پانچ نہیں دسوں انگلیاں کرپشن میں دھنسی ہوئی ہیں تاہم اب ان کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان تنہا ہو چکے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کو چیلنج کرتا ہوں کہ 32 پیسے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں لیکن عمران خان نے عوام کے چندے اور عطیات میں مالی بدعنوانی کی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) اب تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر پائی اور حکومت ہمارے خلاف صرف کردار کشی کر رہی ہے۔حزب اختلاف کو انتقام کا نشانہ بنانے سمیت عدالتی کارروائیوں میں الجھایا گیا ہے۔عمران خان کی کروڑوں روپے کی کرپشن فارن فنڈنگ کیس میں سب کے سامنے ہے اور وہ بیرونی تحفوں کی فہرست دینے سے بھی انکاری ہیں۔خود غبن کرنے والا دوسروں کو چور اور ڈاکو کہہ رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پیکا آرڈیننس کو خود عمران خان کالا قانون کہتے تھے لیکن ایسے آرڈیننس جاری کر کے بتا دیا کہ عمران خان جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔

عمران خان کو قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہماری توقع سے زیادہ تحریک عدم اعتماد پر حزب اختلاف کو رسپانس مل رہا ہے۔ عمران خان خود غرض شخص ہے جو نفسیاتی مریض ہے انہیں اپنا علاج کروانا چاہئیے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مریم اورنگزیب اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے میڈیا، اظہار رائے کی آزادیوں کے خلاف قانون کو چیلنج کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر لی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ پٹیشن جلد دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

close