پی ایس ایل 7کا فائنل کونسی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی ایس ایل 7 کے سیمی فائنل کیلئے ٹیموں کی پیشگوئی کی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 میں ٹیم ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی پوزیشن بہت اچھی ہے۔سیمی فائنل میں پہچنے والی ٹیموں سے متعلق انضمام کا کہنا تھاکہ اس وقت پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے سیمی فائنل کے چانسز ہیں جب کہ کراچی کنگز کا کمبی نیشن اچھا نظر نہیں آرہا، ان کا ٹائم اس بار اچھا نہیں تھا۔

خیال رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر اور لاہور قلندرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں جب کہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔کراچی کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں