بھارتی شائقین کرکٹ کو دھچکا لگ گیا، 13بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی عائد ہو گئی

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ان 13 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جن کے باؤلنگ ایکشن یا تو جانچ کے دائرے میں ہیں یا جن پرآئی پی ایل کے 2022ء کے سیزن میں گیندبازی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی ویب رپورٹ کےمطابق ان 13 کھلاڑیوں میں سے تین کھلاڑی منیش پانڈے، کے ایل سریجیت (کرناٹک) اور اشانک جگی (جھارکھنڈ) پر گیندبازی کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ درشن نالکنڈے (ودربھ)، وکی اوستوال (مہاراشٹر)، اپوروا وانکھیڑے (ودربھ)، دھرمیندر سنگھ جڈیجا (سوراشٹر)، سدیپ چٹرجی (بنگال)، روی کمار سمرتھ (کرناٹک)، ارپت گلیریا (ہماچل پردیش)، جئے بستا (اتراکھنڈ) اور عظیم قاضی (مہاراشٹر) مشتبہ بولنگ کے لیے جانچ والی فہرست میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close