چئیرمین پی سی بی بنایا گیا تو کیا کروں گا؟ شعیب اختر نے بھی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی بنا تو انشااللہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بڑا برانڈ بنادوں گا۔پی ایس ایل سے متعلق شعیب اختر نے کہا کہ لاہور قلندرز لاہور جاکر پھنس جائے گی، لاہور قلندرز مہربانی کرکے مجھے ٹیم بیچ دے، میں پی ایس ایل کھیلتا تو لاہور کا ہی انتخاب کرتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو بابر کے بجائے عماد وسیم کو ہی کپتان رکھنا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے سیاست میں نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا تھا۔سابق کرکٹر نے شاہد آفریدی سے متعلق کہا کہ وہ کرکٹ کے بعد 100فیصد سیاست میں جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close