کون کونسی بڑی شخصیات ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ ایازصادق نے نواز شریف کو فہرست تھما دی

لندن (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق سپیکر سردار ایاز صادق لندن میں موجود ہیں۔ سردار ایاز صادق نے لندن میں پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں حکومتی اراکان سے رابطے کے بارے میں نوازشریف کو بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق ایاز صادق نے نوازشریف کو ن لیگ میں شرکت کے خواہمشند ارکان کی فہرست نوازشریف کو دی۔

نوازشریف نے کچھ ناموں پر نشان لگا کر بات آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق وطن واپسی پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بریفنگ دیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف عبوری وزیراعظم کیلئے 4 ن لیگی رہنماؤں کے نام دیکھ کر ناراض ہوگئے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ عبوری سیٹ اپ نہیں شفاف اور فوری نئے انتخابات چاہیئں ، ہم کیوں کسی سے محض اس نظام کے لیے ٹکٹ کے وعدے کریں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جن 4 ن لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا ، ان کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ عبوری وزیر اعظم کے منصب کے لیے امیدوار تھے تاہم ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی مرضی سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں کیوں کہ عبوری وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ ن کے 4 امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان 4 میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تو انہوں نے عبوری وزیراعظم کے لیے اپنا نام سب سے اوپر لکھا ہوا تھا جب کہ باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب ، دوسرا پوٹھوہار اور تیسرے امیدوار کا تعلق کراچی سے تھا ، پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انہیں نامزد کیا گیا تھا۔

close