ویرات کو ہلی کیلئے بڑا دھچکا، آئی سی سی نے بابراعظم کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (پی این آئی) آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی ، کپتان بابر اعظم کی بادشاہت برقرار ، فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بلے بازوں کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارتی ون ڈے کپتان روہت شرما ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں نصف سنچری سکور کرنے کے بعد ویرات کوہلی سے اپنا فاصلہ مزید کم کرچکے ہیں ، ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ انگلش کپتان جو روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close