ن لیگ کیلئے اب تک کا بڑا دھچکا، شہباز شریف کی گرفتاری اور نا اہلی کا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف گرفتار بھی ہونے والے ہیں اور نااہل بھی ہونے والے ہیں۔انہوں نے اینکر غریدہ فاروقی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ وقت کم رہ گیا ہے،دراصل دو مسائل ہیں۔ایک تو ان کے خلاف ایف آئی اے کا کیس ہے جس میں نوکروں کے کے اکاؤنٹ میں پیسے آئے،شہباز شریف کے اس کیس میں گرفتار ہونے کا خطرہ ہے۔

اس کے علاوہ منی لانڈرنگ کا کیس بھی نیب میں چل رہا ہے۔انہیں شک ہے کہ اگر حکومت نہیں بدلتی تو میں پکڑا جاؤں گا اور میں نااہل ہو جاؤں گا۔اگر کہیں سے سہولت کاری نہ آئی تو شہباز شریف کے گرفتار ہونے اور نااہل ہونے کے امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے پاس بہت پیسہ ہے۔وہ کہتے ہیں کہ عوام تو میرے پاس نہیں ہے اور نہ ہی ووٹ ملنے ہیں تو پیسے کے زور پر بیٹے بلاول کو وزیراعظم بنوا دوں۔انہیں شہباز شریف کی جانب سے بھی خطرہ ہے اس لیے وہ اپنے پتے کھیل رہے ہیں۔دوسری جانب ملک میں اپوزیشن جماعتوں کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی آگئی اور اب ایک ایک دوسرے کی حریف جماعتوں مسلم لیگ ن اور ق لیگ میں بھی رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کا امکان ہے اور یہ ملاقات آئندہ دو روز میں ہوسکتی ہے۔ذرائع بتاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جمعرات کو ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے تاہم ملاقات کا دن اور وقت ابھی طے نہیں ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی۔

close