افسوسناک خبرآگئی ،کروڑوں مداح پریشان۔۔ سابق عالمی چیمپئن باکسرکو گولیاں مار دی گئیں

ٹولیڈو (پی این آئی) امریکہ سے تعلق رکھنے والے سابق عالمی چیمپیئن باکسر رابرٹ ایسٹر جونیئر کو دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں مار دی گئیں۔31 سالہ لائٹ ویٹ چیمپیئن باکسر رابرٹ ایسٹر جونیئر ریاست اوہائیو میں اپنے آبائی شہر ٹولیڈو میں موجود تھے جہاں ان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ڈاکوؤں نے ان سے زیورات اور پیسے مانگے تو باکسر نے مزاحمت کی جس پر انہیں گولیاں مار دی گئیں۔

ڈاکو ان کی نقدی اور جیولری چھین کر فرار ہوگئے۔باکسر کو فوری طور پر سنساٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رابرٹ کو تین گولیاں لگی ہیں۔ ان کے والد رابرٹ سینئر کے مطابق ان کے بیٹے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔خیال رہے کہ رابرٹ جونیئر نے سنہ 2016 میں لائٹ ویٹ کیٹگری میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن بنے تھے۔انہوں نے تین بار اپنے ٹائٹل کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا تاہم سنہ 2018 میں وہ مکی گارشیا سے شکست کھا گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close