وہ امریکی ریاست جہاں گزشتہ 8سالوں سے 5فروری کو ’یومِ شاہد آفریدی‘ منایا جارہا ہے، دلچسپ وجہ سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نہ صرف کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں بلکہ امریکہ جیسے ملک میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شہر میں 5 فروری کو “یومِ شاہد آفریدی” کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پورٹ آرتھر میں گزشتہ آٹھ برس سے “یومِ شاہد آفریدی” منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پورٹ آرتھر کی خاتون میئر ڈلورس بوبی پرنس نے 2014ء میں 5 فروری کو بطور یوم ِ شاہد آفریدی منانے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد سے اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ 41 سالہ شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلتے رہتے ہیں۔ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جو ان کا آخری پی ایس ایل سیزن ہے۔

close