پی ایس ایل 7:بطور کپتان سرفراز احمد نے غصہ کیا تو کیا کروں گا؟ شاہد آفریدی نے پہلے ہی خبردار کر دیا

کراچی (پی این آئی) سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفراز نے اگرغصہ کیا تو گراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا۔ اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کپتان کا غصہ ہونا قدرتی عمل ہے، سرفراز نے غصہ کیا تو اپنا ری ایکشن گراؤنڈ کے باہر دوں گا، سرفراز میرا فیورٹ کپتان ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل 7 میرا آخری ایڈیشن ہوگا، میری کوشش ہوگی کہ کوٸٹہ گلیڈی ایٹرز کو جتنا لڑا سکوں لڑواٶں ۔

سرفراز اورکوئٹہ کے ساتھ کھیلنے کی خوشی ہے، دیگر لیگز کھیلتا رہوں گا۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے۔ کورونا سے احتیاط لازم ہے، کورونا کے حوالے سے میٹنگ 19 تاریخ کو ہے ، اضافی کھلاڑیوں کے ساتھ یہ پی ایس ایل کروا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close