وفاقی دارالحکومت میں مزید کتنے تعلیمی ادارے سیل کر دیئے گئے؟ کورونا وائرس خطرناک ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارلحکومت میں 21 کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر مزید 9 تعلیمی ادارے سیل کردیے گئے، سیل ہونے والے تعلیمی اداروں کی تعداد 17ہوگئی ہے، متاثرہ تعلیمی اداروں میں کونٹیکٹ، ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کی جائے گی جبکہ مثبت طلباء کے قریبی افراد ‏کے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد نے ڈی سی کو تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا ہے۔

جس میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ متاثرہ تعلیمی اداروں میں کونٹیکٹ، ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کی جائے اور مثبت طلباء کے قریبی افراد ‏کے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں۔ضلعی انتظامیہ کو مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں 21 کیسز رپورٹ ہونے پر 9 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔یاد رہے گزشتہ بھی کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر دو کالجز سمیت 8تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا، اب اسلام آباد میں سیل ہونے والے تعلیمی اداروں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔ قومی محکمہ صحت نے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اہم فیصلے کیے ہیں، جس کے تحت تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ مہم چلائی جائے گی، کورونا ٹیسٹنگ آئندہ دو ہفتوں میں کی جائے گی، کورونا ٹیسٹنگ میں زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے، 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 12سال سے زائد عمر طلباء کی ویکسی نیشن کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔تعلیمی اداروں میں 100 فیصد طلباء کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے گی۔

مزید برآں این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کوارڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزرائے تعلیم شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا پھیلائو روکنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ این سی او سی اجلاس میں کورونا صورتحال اور اومی کرون کی موجودہ لہر کے دوران تعلیمی سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔ این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں 7 روز کے لیے اسکولز کو آن لائن کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

close