شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی مل گئی، مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (پی این آئی ) شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 ورلڈ کپ ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کا انعام مل گیا ، قومی فاسٹ باؤلر کو پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے لاہور قلندرز کا کپتان بنا دیا گیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے اب تک اپنے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث کپتانی کیلئے مختلف کھلاڑیوں کے نام گردش کر رہے تھے۔

مگر آج لاہور قلندرز کی جانب سے باقاعدگی سے اپنے کپتان کے کیلئے شاہین شاہ آفریدی کے نام کا اعلان کیا گیا۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز اب تک پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے لیکن چھٹے ایڈیشن میں ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close