ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی، بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی لگ گئی

نئی دہلی(پی این آئی ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد کھلاڑیوں پر کھانوں سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کے لیے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے سور اور بیف کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

تاہم رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ گوشت کھانے کی ہی اجازت ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتی جس کے باعث نیا ڈائٹ پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں