پاکستان میں پھر زلزلے کے شدید جھٹکے، زمین لرز گئی! ریکٹر سکیل پر شدت کتنی تھی ؟ شہری خوفزدہ

سوات (پی این آئی ) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھاجبکہ گہرائی 125 کلو میٹر تھی ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے لوگ گھروں اور جگہوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تاجکستان کی سرحد پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے تھے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 79 کلومیٹرریکارڈ کی گئی تھی ۔

close