پاکستان پھر نمبر ون ٹیم بن گئی، بنگلہ دیش کیخلاف فتح کے بعد خوشخبری

لاہور(پی این آئی) پاکستان پھر نمبر ون ٹیم بن گئی، بنگلہ دیش کیخلاف فتح کے بعد خوشخبری۔۔ پاکستان رواں سال سب سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق پاکستانی ٹیم نے رواں سال 26 میچز کھیلے جس میں 17 میں فتح سمیٹی جبکہ چھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس فہرست میں جنوبی افریقہ 15 فتوحات کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ 13 فتوحات کے ساتھ تیسرے، بنگلہ دیش 11 فتوحات کے ساتھ چوتھےاور انگلینڈ 11 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close