قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کتنا کماتے ہیں؟ خود ہی جواب دے کر سب کو حیران کر دیا

ڈھاکہ (پی این آئی )قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی آمدنی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے دیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جن میں گوگل پر کپتان سے پوچھے جانے والے سب سے زیادہ سوالات پر بابر اعظم نے جواب دئیے ۔ اس دوران ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن رکھنے والے بابراعظم سے سوال پوچھا گیا کہ ان کی آمدنی کتنی ہے؟

جس پر بابراعظم مسکراتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ میری آمدنی اتنی نہیں جتنی آپ سوچ رہے ہیں۔بابراعظم نے اپنے آئیڈل کرکٹر سے متعلق بتایا کہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کپتان و بلے لاز اے بی ڈیویلیئرز ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جنہیں وہ فالو کرتے ہیں۔کتنے وزن والا بیٹ استعمال کرتے ہیں ؟سوال پر ان کا کہنا تھا اس کا فیصلہ میں جہاں کھیل رہا ہوتا ہوں اس کو دیکھ کر کرتا ہوں۔ میرے پاس 7 بیٹ ہوتے ہیں، کوشش کرتا ہوں کہ کم بیٹ رکھوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close