آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل مقابلہ، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا

دبئی (پی این آئی)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ فائنل مقابلہ، نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا۔۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173رنز کا ہدف دے دیا ۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر172رنز بنائے ۔کیوی کپتان کین ولیم سن نے 48گیندوں پر85سکور بنا کر نمایاں رہے۔

تفصیل کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ۔آسٹریلیا کو پہلی کامیابی چوتھے اوور میں ملی جب جوش ہیزل ووڈ نے ڈیرل مچل کو 11سکور پر آوٹ کیا ۔12ویں اوور میں مارٹن گپٹل 28سکور بنا کر زیمپا کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔18ویں اوور میں گلین فلپ 18سکور بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ کیو کپتان کین ولیم سن کی گری جو85سکور بنا کر جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔جوش ہیزل ووڈ تین جبکہ ایڈم زیمپا ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close