پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیمی فائنل میچ جاری، کتنے فیصد کرائوڈ پاکستان کو سپورٹ کر رہا ہے؟ کھیل کے میدان سے دلچسپ خبر آگئی

دبئی(پی این آئی) آسڑیلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کراؤڈ میں موجود 99 فیصد لوگ آج پاکستان کو سپورٹ کررہے ہیں۔کمنٹری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہر طرف پاکستان کے سپورٹرز نظر آرہے ہیں، آسڑیلیا کو پاکستان کے خلاف جلدی وکٹیں لینا ہونگی۔

پاکستانی ٹیم اس ورلڈکپ میں دبئی میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہے گزشتہ دونوں میچز میں وہ کامیاب رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں