اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ اسلام نے ان کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔دبئی میں ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ آسٹریلیا کا کپ جیتنے کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، میں آسٹریلیا کے لیے دو عشرے کھیلا ہوں اور وہاں کی کرکٹ کو اچھی طرح سے جانتا ہوں۔
بیٹنگ کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہت اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں، ٹیم کے ساتھ کم وقت کے لیے ھوں لیکن احساس ہے کہ یہ کتنے اچھے ہیں، پاکستان کی ٹیم کسی کے بھی خلاف اچھا کھیل سکتی ہے۔پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن آج کل قرآن کا مطالعہ کر رہے ہیں اور مقدس کتاب کا انگریزی ترجمہ انہیں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے تحفے میں دیا ہے۔آسٹریلوی ادارےکے مطابق ہیڈن کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ بجا اور ایک شخص کمرے میں قرآن کے ساتھ داخل ہوا۔میتھیو ہیڈن نے انٹرویو کے دوران کو بتایا کہ ’وہ رضی (رضوان) تھا اور مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ وہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جو میں کبھی نہیں بھولوں گا۔
‘سابق آسٹریلوی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ’میں ایک عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں، ایک پیغمبر یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے تو دوسرا پیغمبر اسلام کی اور دونوں (مذہب) ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ لیکن انہوں نے مجھے قرآن کا انگریزی ترجمہ تحفتاً دیا۔‘’ہم آدھے گھنٹے فلور پر بیٹھے اور اس پر بات کی۔ میں روز اسے تھوڑا تھوڑا پڑھ رہا ہوں۔‘انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’رضی میری پسندیدہ شخصیت ہے اور ایک چیمپیئن آدمی ہیں۔‘میتھیو ہیڈن ٹی20 ورلڈ کپ سے کچھ ہفتے قبل پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیے گئے تھے۔انہوں نے انٹرویو میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ’بابر ایک اچھا کھلاڑی ہے۔
گذشتہ رات وہ میرے پاس آئے اور کہا آپ کو کیا لگتا ہے میں کیسا جا رہا ہوں کوچ؟‘ہیڈن کہتے ہیں کہ بابر اعظم کی کوچنگ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ کھلے ذہن کے مالک ہیں۔واضح رہے پاکستان جمعرات کو ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں