پاکستان سے شکست، بھارتی کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ، نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ میں ویرات کوہلی سمیت بڑے بڑے ناموں کو آئوٹ کر دیا گیا

نئی دہلی(پی این آئی) ٹی 20 فارمیٹ میں کپتانی سے استعفی دینے والے ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف 16 رکنی سکواڈ میں جگہ نہ بناسکے ۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ روہت شرما کو کپتان جبکہ کے ایل راہول کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ویرات کوہلی، رویندرا جدیجا، محمد شامی اور جسپریت بمرا کو سکواڈ کا حصہ نہ بنایا گیا ہے۔

سکواڈ کا حصہ بننے والوں میں سوریا کمار یادیو، شیرس ائیر، گائیکوڈ، وینکتیش ائیر، چہل، ایشون، ایکسر پٹیل، اویش خان، رشبا پنت، اشن کشن، بھونیشور کمار، دیپک چہر، ہرش پٹیل اور محمد سراج شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close