موجودہ کرکٹ ٹیم کی سب سے بڑی طاقت کیا ہے؟ بابراعظم نے ایسا راز فاش کر دیا کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائیگا

شارجہ(پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہم اسی موومینٹم کے ساتھ سیمی فائنل کھیلیں گے اور اپنا سو فیصد دیں گے ۔ سکاٹ لینڈ سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل دبئی سٹیڈیم میں ہے جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی فینز سپورٹ کرنے کے لیے آتے ہیں ،جب سٹیڈیم میں آپ کے سپورٹرز موجود ہوں تو کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھتا ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے پر اعتماد کر رہے ہیں اور ہم ایک کمبائن یونٹ کی طرح کھیل رہے ہیںاور یہی ٹیم کی کامیابیوں کی وجہ اور اصل طاقت ہے ۔سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پلان کے مطابق بلے بازی کی ،محمد حفیظ اور شعیب ملک نے اپنا تجربہ دکھا یا جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں