پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح، اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کی واحد ناقابلِ شکست ٹیم بن گئی

شارجہ(پی این آئی )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو72رنز سے شکست دے دی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے جس کے جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر117رنز ہی بنا سکی ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر محمد رضوان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 15سکور بنا کر آوٹ ہو گئے ۔کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 66سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔فخر زمان بھی اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 8سکور بنا کر آوٹ ہوگئے ۔محمد حفیظ جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31سکور بناکر آوٹ ہوئے۔شعیب ملک نے 18گیندوں پر نا قابل شکست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54رنز بنائے ا ور ناٹ آوٹ رہے۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے کرس گرویز نے دو جبکہ حمزہ طاہر اور سفیان شریف نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔مطلوبہ رنز کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کے بلے باز میدان میں آئے تو اوپنرز جیورج منسے 17اور کیل کوٹزر 9رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

میتھیو کراس پانچ سکور بنا کر پویلین لوٹے ۔ ڈیلان بج صفر جبکہ میکائل لیسک 14رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کرس گرویز چار سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور شاداب خان نے دو ،دو جبکہ حسن علی اور حارث روف نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close