سکاٹ لینڈ کو عبرتناک شکست دے کر بھارت کا رن ریٹ بہتر ہو گیا، ایونٹ میں واپسی کا روشن امکان

دبئی (پی این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو برح طرح شکست دینے کے بعد انڈین ٹیم کا رن ریٹ بہتر ہوگیا۔سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈین ٹیم کو 85 رنز کا ہدف دیا تھا جو انڈیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 39 گیندوں پر ہی حاصل کرلیا۔ اکیاسی گیندیں پہلے ہدف حاصل کرنے پر انڈین ٹیم کے رن ریٹ میں واضح بہتری آئی ہے اور یہ سیمی فائنل کی امیدوار ٹیموں نیوزی لینڈ اور افغانستان سے بھی بہتر ہوگیا ہے۔

اس میچ کے بعد انڈیا کا رن ریٹ +1.619 ہوگیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ +1.277 اور افغانستان کا +1.481 ہے۔ انڈین ٹیم نے گروپ 12 مرحلے کا اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلنا ہے جب کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ آپس میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔ اگر نیوزی لینڈ جیت گئی تو وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں چلی جائے گی لیکن اگر افغان ٹیم جیتی تو پھر تینوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں