ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹی کی خراب کارکردگی، دوران ِ ٹورنامنٹ ہی کس کی چھٹی ہو گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کو بھارتی مینز کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق راہول ڈریوڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر راہول ڈریوڈ اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ راہول ڈریوڈ گزشتہ 6 سال سے بھارت کی اے ٹیم اور انڈر 19 کے سیٹ اپ کے انچارج ہیں۔واضح رہے کہ راہول ڈریوڈ کو کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 تک کے لیے کوچ کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا ایک اعزاز کی بات ہے اور میں اس ذمہ داری کو اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔خیال رہےراہول ڈریوڈ سے قبل سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر روی شاستری بھارتی ٹیم کے کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے جن کا کنٹریکٹ مکمل ہوچکا ہے اور بورڈ کی جانب سے اس میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close