افغانستان بمقابلہ بھارت میچ فِکسڈ نکلا؟ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کا میچ افغانستان اور بھارت کے درمیان ابوظبی میں جاری ہے ۔بھارت کو اپنے گزشتہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بھارت کو اپنے 3 میچز بڑے مارجن سے جیتنے بھی ہونگے جبکہ دوسری ٹیم کی ہار پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔

 

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی اوپنرز نے جب بولرز کی پٹائی شروع کی تو ٹوئٹر پر ٹرینڈ چل گیا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے۔صارفین فکسڈ میچ کےحوالے سے ٹوئٹ بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں پاکستان مسلسل 4 میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close