نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری، بابراعظم پھر نمبر ون بلے باز قرار، کوہلی سمیت بڑوں بڑوں کو پیچھے چھوڑدیا

اسلام آباد(پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی ٹی20 بیٹنگ ریٹنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا کے آرون فنچ کا 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

بابر اعظم نے ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے ساتھ میچ میں 52 گیندوں 68 رنز، اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہ صرف نو رنز بنا سکے۔ بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف نصف سینچری سکور کی اور 47 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ نمیبیا کے خلاف میچ میں ابر اعظم نے 70 رنز کی اننگز کھیلی اور محمد رضوان کے ساتھ 113 رنز کی شراکت کی۔پاکستانی بیٹمسین محمد رضوان 731 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی 714 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ٹی 20 بولنگ میں پہلے دس ٹاپ بولرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ سری لنکا کے ونندو ڈسلوا پہلے، ساؤتھ افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے جبکہ انگلینڈ کے عادل راشد تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی20 آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان سرفہرست ہے۔ افغانستان کے محمد نبی 271 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ نمیبیا کے جے جے سمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close