ابوظہبی(پی این آئی) پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لی190ے رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر189 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے کمزورحریف کے خلاف سست آغاز کیا، محمد رضوان نے پہلا اوور میڈن کھیلا۔چار اوورز کے بعد اب تک صرف ایک باؤنڈری لگ سکی ہےپانچویں اوور میں ایمپائر نے محمد رضوان کو ایل بی ڈبلیو قرار دیا،تاہم ریویو کے بعد ایمپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔
اننگز کے محتاط انداز کے بعد دونوں بلے بازوں نے آہستہ آہستہ رن ریٹ کوبڑھانا شروع کیا اور وکٹ کے چاروں جانب باونڈریز بھی سکور کیں۔اس دوران کپتان بابر اعظم نے ورلڈکپ کی تیسری نصف سینچری39 گیندوں پر مکمل کی۔بابر اعظم 49 گیندوں پر 70 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں سات چوکے شامل تھے۔بابر اعظم کی وکٹ ڈیوڈ ویزا نے حاصل کی۔پاکستان کی دوسری وکٹ جلد ہی گرگئی اور دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے فخز زمان پانچ گیندوں پر پانچ رنز بناسکے،انک وکٹ فرائلنک نے حاصل کی۔دوسری وکٹ گرنے کے بعد محمد حفیظ اور محمد رضوان نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا، محمد رضوان نے اپنی نصف سینچری 42 گیندوں پر مکمل کی۔محمد رضوان نے آخری اوور میں چارچوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔
محمد رضوان 79 اور محمد حفیظ 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنا چاہتے ہیں پہلے تینوں میچز میں ہم نے بعد میں بیٹنگ کی تھی،ہم اپنی بیٹنگ کی مضبوطی دیکھنا چاہتے ہیں ،اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ نمیبیا کے خلاف آج کے میچ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ،جیت کا تسلسل براقرار رکھیں گے،اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم،محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، آصف علی،حسن علی، حارث روف، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں