چئیرمین نیب تاحیاب تعینات، ہٹانے کا اختیار کس کو ہو گا؟ نئے نیب آرڈیننس سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے اور انہیں ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نئےآرڈیننس کےتحت صدرمملکت کسی وقت بھی چیئرمین نیب کونکال سکتےہیں۔

حکومت جتنی بھی چوری کرلےاسےمعافی ہے، یہ صرف ایک آرڈیننس کی مارہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کودکھائیں ن لیگ نےکیاکرپشن کی ہے،حکومت کی کرپشن عوام کےگھروں تک پہنچ گئی، 120روپےکلوچینی میں سے 70 عمران خان اوروزراکی جیب میں جارہےہیں، براڈشیٹ میں کس نےکس کوپیسےدیئے،کوئی نہیں جانتا، نیب پراسیکیوٹراورملازمین کٹہرےمیں ہوں گے۔

close