پاکستان کے بعد وہ دوسری ٹیم جس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2021کے سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا

دبئی (پی این آئی) پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرح انگلینڈ نے بھی رواں ٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پوزیشن انتہائی مضبوط کر لی ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف آسٹریلیا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنا لی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 126 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جاز بٹلر نے جارحانہ نصف سینچری سکور کی۔ اس فتح کیساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے اپنا راستہ ہموار کر لیا۔انگلینڈ اور پاکستان واحد ٹیمیں ہیں جنہوں نے اب تک اپنے تمام میچز جیت کر سیمی فائنل تک اپنی رسائی یقینی بنائی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close