شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بالنگ، وسیم اکرم بھی خوشی سے نہال کیا ٹویٹ کر دی؟

دبئی(پی این آئی) لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم بھی شاہین شاہ آفریدی کی تعریف پر مجبور ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شاہین بہت خوب، بہترین باؤلنگ۔ شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف اہم میچ میں اپنے پہلے ہی دو اوورز میں بھارت کے سٹار بلے باز روہت شرما اور کے ایل راہول کی وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےتین اوورز کے بعددو وکٹوں کے نقصان پر 14رنز بنالیے ہیں۔بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ رہا، سٹار بلے باز روہت شرما پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انکی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کی،پہلی وکٹ گرنے کے بعد بھارت نے محتاط انداز اپنایا مگر وہ شاہین شاہ آفریدی کی سوئنگ باؤلنگ کا کوئی توڑ نہ کرسکے۔کے ایل راہول شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر بولڈ ہوئے،کے ایل راہول نے آٹھ گیندوں پر تین رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو سات اور ویرات کوہلی چار رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close