کراچی(پی این آئی)سابق پاکستانی فاسٹ باؤلرسہیل تنویرنےکہاہےکہ اگر پاکستانی ٹیم بھارت کو 160/170رنز پر روک لیتی ہے تو پاکستانی بلے باز ہدف حاصل کر لیں گے جبکہ انضمام الحق اور توصیف احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی باؤلر جتنے کم سے کم سکور پر بھارت کو محدود رکھیں گے ،میچ جیتنا آسان ہو گا ،سکور زیادہ ہوا تو ہدف حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق ،توصیف احمد ،انتخاب عالم اور سہیل تنویر نے پاک بھارت میچ میں پاکستان کے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے بھارتی ٹیم کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کرنا ہو گا ۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم 55 سکور ہی بنا پائی تھی ،میری تو خواہش ہے کہ بھارت بھی 50 /55 سکور پر آؤٹ ہو تاکہ پاکستان کو میچ جیتنے میں آسانی ہو ۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جتنا تھوڑا ٹوٹل ہو گا اتنا ہی بہتر ہے،مجھے جس طرح کی پچ لگ رہی ہےلگتا ہے کہ بہت زیادہ سکور نہیں ہو گا ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ 100 اور 120 کے درمیان بھارتی ٹیم کو پاکستانی شاہین آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئےتو میچ جیت پائیں گے ورنہ بہت مشکل ہو جائے گی ۔
انتخاب عالم اور توصیف احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کو ہر صورت زیادہ سکور کرنے سے روکنا ہو گا ،پچ کی صورتحال ایسی ہے کہ بھارت کا سکور زیادہ ہو گیا تو پاکستان کے لئے ہدف حاصل کرنا مشکل ہو گا ۔واضح رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے،میچ کا پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما کو بغیر کسی رنز بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں