اسلام آباد(پی این آئی)ٹی20ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ اتوار کے روز پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا اور سوشل میڈیا پر اس میچ سے زیادہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کے حوالے سے صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔ٹوئٹر پر یہ بحث بھی چھڑی ہوئی ہے کہ دونوں بلے بازوں میں سے کون اس میگا ایونٹ میں زیادہ اچھی کارکردگی دکھائے گا۔
’کرکٹ بٹس‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے یہ سوال کچھ اس طرح کیا ’بابر اعظم اور ویرات کوہلی، کون ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں زیادہ رنز بنائے گا؟‘ڈینیل الیگزینڈر نامی صارف نے 18 اکتوبر کے وارم میچز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم نے 121.96 کے سٹرائیک ریٹ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف 50 رنز سکور کیے، تاہم وراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف میچ میں صرف 11 رنز بناسکے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 84.60 تھا۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بابر اعظم کو ’کنگ بابر‘ کا لقب بھی دے دیا۔بابر اعظم کی تعریفوں پر انڈین ٹوئٹر صارفین بھی کہاں چُپ رہنے والے تھے۔ تانشق نامی صارف نے لکھا کہ ’بابر اعظم کی زندگی کی سب سے بڑی اچیومنٹ یہی ہے کہ ان کا موازنہ وراٹ کوہلی سے کیا جارہا ہے۔
‘صارفین کی نظروں نے یہ منظر بھی دیکھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف بابر اعظم بیٹنگ کررہے تھے اور انڈیا کی ٹیم گراؤنڈ میں موجود بابر اعظم کو دیکھ رہی تھی۔نور داوڑ نامی صارف نے لکھا کہ ’وراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم گراؤنڈ میں پہنچ کر بابر اعظم کو بیٹنگ کرتا دیکھ رہی ہے۔ کیا منظر ہے۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں