سابق پاکستانی کرکٹر نے پاک بھارت ٹاکرے میں بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا

لاہور(پی این آئی)سابق پاکستانی کرکٹر نے پاک بھارت ٹاکرے میں بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔۔۔  سابق قومی کرکٹر اور کوچ مدثر نذر نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ فخرزمان اور رضوان کو بطور اوپنر شامل کیا جاناچاہیے۔تیسرے نمبرپر بابراعظم، پھر محمد حفیظ اور شعیب ملک کو جگہ دی ہے جب کہ پاورہٹر کے طورپر مدثر نذر نے آصف علی کو حیدرعلی پر ترجیح دی ہے۔

حیدر علی نمبر تھری پر موزوں چوائس ہے لیکن آخری اوورز میں آصف علی کی موجودگی پاکستانی ٹیم کے لیے زیادہ فائدہ مندثابت ہوسکتی ہے، آصف علی ہر گیند کو باؤنڈری سے پار پہنچانے کی اہلیت رکھتاہے۔ نمبر سات پر شاداب خان، آٹھ پر عماد وسیم، اس کے بعد حسن علی پھرشاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف ہونے چاہیں۔

close