نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال کے بعدپاکستان پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کیویزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چارٹرڈفلائٹ کے ذریعے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے بعد کیویز ٹیم کا مقامی ہوٹل میں کوویڈ ٹیسٹ ہوگا اور رپورٹس مثبت آنے کے بعد

کھلاڑیوں کو پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کی اجازت ملے گی۔ پاکستانی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔دونوں ٹیم کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچ راولپنڈی جبکہ تین ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں