ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کیلئے حکومت کا بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی )ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کیلئے حکومت کا بڑا اعلان۔۔۔۔ وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پیرالمپکس کےگولڈ میڈلسٹ حیدر علی اور ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فاتح انعام بٹ کو انعامات دیں

گے۔خیال رہے کہ انعام بٹ نے گزشتہ روز اٹلی میں ہونے والے ورلڈ بیچ ریسلنگ کے فائنل میں یوکرین کے پہلوان یکوشک کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں