بوم بوم آفریدی کی کرکٹ کیلئے خدمات کا اعتراف، دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب نے اعزاز سے نواز دیا

لاہور (پی این آئی ) سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) سے تاحیات رکنیت حاصل کرلی۔ بوم بوم آفریدی نے ٹویٹر پر جاکر یہ اعزاز ملنے پر ایم سی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے کارڈ کی تصویر شیئر کی ۔انہوں نے لکھا کہ ’’ایم سی سی کی زندگی بھر کی رکنیت حاصل کرنا ایک بڑا اعزاز، میں دنیا کے سب سے معزز کرکٹ کلب کا احترام اور پہچان دینے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،انہوں نے مزید کہا کہ ’میں کرکٹ کے میدان میں اور باہر بھی اس حیرت انگیز کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا‘۔اس سے قبل میلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے قومی ٹیم کے 22 کھلاڑیوں کو ممبرشپ دی جاچکی ہے جن میں عمران خان، وسیم اکرم، وقار یونس، جاوید میانداد، رمیزراجہ اور مصباح الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

close