شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹی کی شادی کس نامور پاکستانی کرکٹر سے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ مداحوں کیلئے بڑا سرپرائزا

کراچی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے نسبت طے پا گئی۔سپورٹس رپورٹر احتشام الحق نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی کے بعد وہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی طے پانے کی خبروں

کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشتہ طے پاگیا ہے اور دو سال بعد باقاعدہ منگنی اس وقت کی جائے گی جب شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی تعلیم مکمل ہوجائے گی۔دوسری جانب ٹرائبل نیوز نیٹ ورک نامی ویب سائٹ کادعویٰ ہے کہ رشتہ طے پانے کی خوشی میں شاہین شاہ آفریدی کی آبائی تحصیل لنڈی کوتل میں دن بھر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ شاہین آفریدی کی نسبت شاہد آفریدی کی بڑی سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ طے پائی ہے۔ پی ایس ایل 6کس طرح مکمل کیا جا سکتا تھا؟ شاہد خان آفریدی نے مشورہ دیدیا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 6) کو ملتوی کرنے کے بجائے اسے مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل کیا جاسکتا تھا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود انہیں لگتا ہے کہ مقامی اور نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرکے پی ایس ایل کو مکمل کیا جاسکتا تھا۔ پی ایس ایل کا سارا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ موجودہ ٹورنامنٹ باعث تفریح تھا اور پوری دنیا میں کرکٹ کے مداحوں کو بہترین کرکٹ دیکھنے کا موقع دے رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئیں گے۔ ’ اس بات کو یاد رکھیں کہ کورونا اب بھی موجود ہے، برائے مہربانی احتیاط کریں اور اپنوں اور اپنے پیاروں کی صحت کی خاطر ایس او پیز کی پیروی کریں۔‘خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کو ملتوی کردیا ہے۔

close