جنوبی افریقی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری، شائقین کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی ) کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی فتح کے بعد بابراعظم کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں کم از کم ایک پوزیشن کی بہتری ملے گی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جب اگلی ٹیسٹ رینکنگ کا اعلان کیا جائے گا تو پاکستان

اپنی موجودہ 7 ویں پوزیشن سے چھٹے نمبر پر آجائے گا چاہے وہ 4 فروری سے راولپنڈی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ ہار جائے ۔اگر قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے کامیابی حاصل کی تو وہ 5 ویں پوزیشن بھی حاصل کرسکتی ہے۔ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ اور سابق کپتان مصباح الحق کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم 2016ء سے 2018ء کے درمیان پہلے نمبر پر تھی تاہم اس کے بعد سے ٹیم کو رینکنگ میں مسلسل تنزلی کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے 2 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔لیفٹ آرم سپنر نعمان علی نے اپنے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 5 جب کہ یاسر شاہ نے 4 وکٹیں لیں اور جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 245 رنز بنا کر پوویلین لوٹی۔پاکستان نے 88 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی فتح کے بعد بابراعظم کی زیرقیادت پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں کم از کم ایک پوزیشن کی بہتری ملے گی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جب اگلی ٹیسٹ رینکنگ کا اعلان کیا جائے گا تو پاکستان اپنی موجودہ 7 ویں پوزیشن سے چھٹے نمبر پر آجائے گا چاہے وہ 4 فروری سے راولپنڈی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ ہار جائے ۔

close