جواری اور کرپٹ کرکٹرز کے خلاف کارروائی، پی سی بی نے قانون کا مسودہ تیار کر لیا، کیا سزائیں دی جا سکیں گی؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی)جواری اور کرپٹ کرکٹرز کے خلاف کارروائی، پی سی بی نے قانون کا مسودہ تیار کر لیا، کیا سزائیں دی جا سکیں گی؟ جانیئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ میں سٹے بازی کرنے والے جواریوں اور کرپٹ کرکٹرز کیخلاف سخت قانونی مسودہ تیار کرلیا۔پی سی بی نے وزیراعظم عمران خان کی

ہدایت پر کرکٹ میچ میں سٹے بازی کرنے والوں، جواریوں اور کرپٹ کھلاڑیوں کیخلاف قانونی مسودہ تیار کرلیا ہے، مسودہ پی سی بی، یف آئی اے، وزارت بین الصوبائی رابطہ کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔مسودہ قانون انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا میں رائج قوانین کی طرز پر تیار کیا گیا ہے۔ مسودے کے تحت پولیس اورایف آئی اے کو ملزمان کیخلاف فوجداری مقدمات درج اور گرفتاری کا اختیار مل جائے گا۔نئے مسودے کے تحت کرپٹ کھلاڑیوں کو قید اور جرمانے بھی عائد کیے جاسکیں گے۔ مسودے کو حتمی شکل دینے کے بعد جلد وزارت قانون کو ارسال کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ ماضی میں اسپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ کو سخت سزائیں دینے کا کوئی قانون نہیں تھا جس کے باعث کھلاڑیوں پر صرف پابندی عائد کی جاتی تھی۔

close