شعیب ملک نے سب سے زیادہ چھکوں کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور (پی این آئی ) شعیب ملک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 300 چھکے جڑنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔ انھوں نے یہ اعزاز اتوار کو قومی ٹونٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میں سدرن پنجاب کیخلاف خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے حاصل کیا، 38 سالہ تجربہ کاربیٹسمین نے 4 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 22 بالز

پر 56 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس دوران انھوں نے 20 گیندوں پر 50 رنز بھی مکمل کیے، یہ 15 برسوں پر محیط طویل کیریئر میں ان کی تیزترین ففٹی شمار ہوئی۔شعیب ملک اب تک 401 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 37.43 کی اوسط سے 10145 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 63 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے یہ رنز 126.00 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کررکھے ہیں،شعیب نے 303 چھکے اور 795 چوکے جڑ رکھے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 317 میچز میں 245 بار گیند بائونڈری پار پہنچا کر دوسری پوزیشن اپنے نام کررکھی ہے، وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اب تک 265 میچز میں 220 چکھے رسید کررکھے ہیں،ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل 260 میچز میں 215 چھکے لگا کر چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، آصف علی 182 میچز میں 211 چھکے رسید کرکے 5ویں پوزیشن پر موجود ہیں، سابق ٹونٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ 203 چھکے لگا کر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

close