اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹیسٹ کرکٹرعمر اکمل کی سزا کے خلاف اپیل پر کیا فیصلہ ہوا؟ عمر اکمل نے مستقبل کے لیے کیا حکمت عملی طے کی؟

لاہور(پی این آئی)اسپاٹ فکسنگ کیس میں ٹیسٹ کرکٹرعمر اکمل کی سزا 3سال سے کم کرکے ڈیڑھ سال کردی گئی۔قومی کرکٹر عمراکمل نے آزاد جیو ڈیکٹرکی جانب سے ڈیڑھ سال کی پابندی کی سزا کے خلاف دوبارہ اپیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کی اپیل پر آج آزاد ایڈجیوڈیکٹرکی جانب سے

پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا گیا جس میں ان کی سزا تین سال سے کم کر کے ڈیڑھ سال کر دی گئی۔فیصلے پرعمراکمل کا کہنا تھا کہ شکرادا کرتا ہوں سزا کم ہوئی، جو سزا رہ گئی ہے اس کو مزید کم کروانے کے لیے اپیل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال کی سزا سے مطمئن نہیں، وکلاسے مشاورت کے بعد پھر اپیل کریں گے کیوں کہ مجھ سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں نے غلطیاں کی ہیں لیکن اتنی سخت سزا کسی کو نہیں دی گئی۔عمر اکمل کے وکیل طیب رضا نے کہا کہ آزاد ایڈ جیوڈیکٹر صاحب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا موقف تسلیم کیا۔وکیل عمراکمل کا کہنا تھا کہ سزا تین سے ڈیڑھ سال کر دی گئی لیکن جو امید کر رہے تھے ، یہ ایسا فیصلہ نہیں ۔

close