شاہد آفریدی اور سابق بھارتی اوپنر گوتم گھمبیرکےدرمیان تلخ کلامی

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور سابق بھارتی اوپنر گوتم گھمبیرکے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔دونوں سابق کھلاڑیوں کے درمیان ماضی میں بھی میچز کے دوارن لڑائی جھگڑے کے واقعات دیکھنے میں آچکے ہیں اور اب سپر اسٹار کھلاڑیوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو

گئی ہے۔پاکستانی سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے چند ماہ قبل شائع ہونے والی آپ بیتی میں بھارتی کھلاڑی گوتم گھمبیر کے بارے میں لکھا تھا کہ ‘گوتم گھمبیر کے کافی نخرے ہیں، وہ خود کو ڈان بریڈ مین اور جیمز بانڈ کا امتزاج سمجھتے ہیں، ان کا کوئی خاص ریکارڈ بھی نہیں’۔بعد ازاں اس کتاب کے شائع ہونے کے چند ماہ بعد بھارتی کھلاڑی گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی کو جواب دینے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا۔گھمبیر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘جسے اپنی عمر یاد نہیں اسے میرے ریکارڈ کیسے یاد ہوں گے، شاہد آفریدی میں آپ کو یاد دلاتا ہوں، 2007 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں 54 گیندوں پر 75 رنز بنائے تھے اور اس میچ میں آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور ہم ورلڈ کپ جیت گئے تھے’۔بھارتی کھلاڑی نے مزید لکھا کہ ‘اور ہاں میں جھوٹوں کے بارے میں اپنا ایسا ہی جارحانہ رویہ رکھتا ہوں’۔گوتم گھمبیر کے ٹوئٹ پر پاکستان کرکٹ کے مداح اور بوم بوم آفریدی کے چاہنے والوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔کرکٹ کے صحافی ڈینس ڈز نے گوتم گھمبیر کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘گوتم بہت ہی بے وقوف شخص ہے’۔یاسر نے گوتم گھمبیر کی ٹوئٹ اور شاہد آفریدی کی غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ بھارت کی جانب سے نفرت اور پاکستان کی جانب سے محبت پھیلانے کی ایک بہترین مثال ہے۔نا صرف پاکستانی بلکہ بھارتی شخص نے بھی گوتم گھمبیر پر تنقید کی، ندیم رام علی نامی بھارتی صارف نے گوتم گھمبیر سے کہا کہ ‘میچ ٹیم ورک سے جیتا جاتا ہے، آپ ایسے ظاہر کر رہے ہیں جیسے صرف آپ نے ہی پرفارمنس دکھائی، باقی 10 کھلاڑیوں نے تو کچھ نہیں کیا، اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ آپ نے اکیلے میچ جتوایا تو یہ غلط بات ہے’۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close