تازہ ترین

نیوزی لینڈ کی گولڈ میڈلسٹ خاتون سائیکلسٹ لاؤرا تھامپسن بھی کورونا وائرس کا شکار

ویلنگٹن (پی این آئی)نیوزی لینڈ کی جانب سے پیرالمپکس گیمز میں شرکت کرنے والی سائیکلسٹ لاؤرا تھامپسن بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔لاؤرا تھامپسن نے 2012 میں ہونے والے پیرالمپکس میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی اور 3 میڈل حاصل کیے تھے جن میں گولڈ میڈل بھی شامل تھا۔خاتون سائیکلسٹ نے مختلف

مقابلوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2015 سے 2016 تک 8 گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔لاؤرا تھامپسن کی ساس نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن کے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ ان کے شوہر اور سسر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔دو مرتبہ پیرالمپکس میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والی سائیکلسٹ حاملہ بھی ہیں۔ خاتون سائیکلسٹ کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی نے بڑی احتیاط کی لیکن کمیونٹی ٹرانسمیشن سے وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائیں۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی ہوتی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں