لاہور (پی این آئی )معروف کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان مجھے اس قابل سمجھتے ہیں کہ میں ٹائیگر فورس کا حصہ بنوں ،تو میں سب سے پہلے اس میں شرکت کروں گا ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک انفرادی حیثیت میں کام کر رہا ہوں ،اب
ہمیں دکانیں بند ہونے کی وجہ سے راشن بنانے اور لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے میں مسائل پیش آرہے ہیں ،اگر میرے ساتھ کوئی مل کر کام کرے تو مسائل میں کمی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا جس طرح عمران خان نے بولا کہ ٹا ئیگر فورس میں نوجوانوں کی ضرورت ہے ،اگر ان کو میری ضرورت ہے تو میں سب سے پہلے وہاں کھڑا ہوں گا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں